پی ایف ایف فٹ بال کپ15 جنوری سے شروع ہوگا

پیر 21 دسمبر 2015 13:47

پی ایف ایف فٹ بال کپ15 جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں پی ایف ایف فٹ بال کپ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منیجر مقابلہ جات عبدالرؤف باری کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پی ایف ایف سے منسلک تمام ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور ٹیموں 31 دسمبرتک شرکت کی تصدیق کریں گی، ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد،لاہوراور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔