پی ایس ایل کے بہترین انعقاد پر بورڈ کو مبارکباد دیتا ہوں ، شاہد آفریدی

پیر 21 دسمبر 2015 14:15

پی ایس ایل کے بہترین انعقاد پر بورڈ کو مبارکباد دیتا ہوں ، شاہد آفریدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل کو بہترین طریقے سے منعقد کرانے پر بورڈ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی اسی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی کے عمل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے لڑکوں کو سامنے لانا چاہئے اور اس لیگ کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا پشاور زیلمے میں ویسٹ کے انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی اور قومی ٹیم کے وہاب ریاض کی شمولیت بھی خوش آئند ہے ۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کو پشاور کی ٹیم نے خریدا ہے اور شاہد خان آفریدی پانچ آئیکونک کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا میں تمام فرنچائز کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کی کرکٹ کی بہتری کے لئے آگے آئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام جائیگا اور پاکستان کرکٹ کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا اور نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے اگلی بار یہ لیگ پاکستان میں ہو