پاکستان سپر لیگ آئیکون کھلاڑیوں کی نیلامی مکمل

پیر 21 دسمبر 2015 14:17

پاکستان سپر لیگ آئیکون کھلاڑیوں کی نیلامی مکمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں پشاور زلمے نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو منتخب کرلیا جبکہ کراچی کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور سمیت تمام ٹیموں نے بھی بڑے کھلاڑیوں کو حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل لاہور میں ہوا جہاں سب سے پہلی نیلامی، لیگ کے آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل شاہد آفریدی کی ہوئی جنھیں پشاور زلمے نے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو کراچی کنگز نے خرید لیا۔

کوئٹہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے مشہور بلے باز کیون پیٹرسن کو حاصل کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے آل راوٴنڈرشین واٹسن کو خریدا جبکہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کو لاہور قلندرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔سرفرازاحمد کو کوئٹہ کی ٹیم نے خرید لیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یارخان نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی باقاعدہ نیلامی کا اعلان کیا اور ان کی موجودگی میں کراچی کنگز کا لوگو متعارف کروایا گیا۔