محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 دسمبر 2015 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کردیا، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جبکہ مشتاق جہانگیری نے اپنے تبادلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کردیا۔رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل۔رینجرز کی جانب سے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

رینجرز کا موقف تھا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی غیر قانونی ہے،تاہم عدالت نے کہا کہ مقدمہ ابھی تفتیشن کے مراحل میں ہے،اگر رینجرز کو تفتیشی افسر کی تبدیلی پر اعتراض ہے تو وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کا پبلک پراسیکیوٹر تبدیل کرکے پراسیکوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کو مقدمہ کا پراسیکوٹر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔جبکہ مشتاق جہانگیری نے اپنے تبادلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان پر ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباو ڈالا جارہا تھا اور انہیں غیر جانبدار موقف اختیار کرنے پر مقدمہ کی پیروی سے ہٹادیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج کے روبروپیشی کے لیے عدالت میں حاضرکردیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ نئے پراسیکیوٹر نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔تفتیشی افسر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ497 سیکشن کے تحت بریت سے متعلق 173 کی رپورٹ عدالت میں پیش کرونگا۔پبلک پراسیکیوٹر نثار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفیشی افسر کی رپورٹ دیکھ لی ، رپورٹ سے مطمئن ہوں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے روبرو 173 کی رپورٹ پر اپنا موقف پیش کرونگا۔

متعلقہ عنوان :