”محبت چیز ہے کیا جاناں“ریچا چڈا نے محبوب کی خاطر فرانسیسی سیکھنا شروع کر دی

پیر 21 دسمبر 2015 14:59

”محبت چیز ہے کیا جاناں“ریچا چڈا نے محبوب کی خاطر فرانسیسی سیکھنا شروع ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) عام طور پر محبت میں جان جوکھوں پر ڈالنے والے کام مردوں کے حصے میں آتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے ان مثالوں کو الٹ ثابت کرنے کیلئے اپنے فرانسیسی محبوب سے تعلق رکھنے کیلئے محبوب فرینک گسمتبیڈ کی خاطر فرانسیسی زبان سیکھنا شروع کر دی-اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتی ہوں- چونکہ دونوں کو کسی ایک ایسی زبان پر عبور حاصل نہیں ہے جس سے وہ آپس میں اپنی باتوں کو شیئر کر سکیں بس اسی بنا پر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے-اداکارہ نے بتایا کہ وہ تاحال اس بنیادی مسئلے کو بنا پر اپنے محبو ب سے تنہائی میں ملاقات بھی نہیں کر سکی-