فلم ”باجی راؤ مستانی“ میں کاشی بائی کے کردار نے دل توڑ دیا،دپیکا پڈوکون
پیر 21 دسمبر 2015 15:03
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں کاشی بائی کا کردار آئندہ کبھی نہیں ادا کروں گی کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں جب کہ یہ کردار ان کے مزاج کے خلاف ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ فلم “باجی راوٴ مستانی” میں کاشی بائی کے کردار نے ان کا دل توڑ دیا ہے کیوں کہ وہ حقیقی زندگی میں قدامت پسند ہیں اس لئے وہ اس طرح کا کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں لیکن فلم کی ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے یہ کردار ادا کیا تاہم آئندہ اب اس قسم کا کوئی کردار ادا نہیں کریں گی۔
دپیکا نے اعتراف کیا کہ فلم میں مستانی کا کردار ان کے نظریات کے خلاف تھا لیکن اس کے باوجود اسے بھرپورانداز سے ادا کیا اورکسی بھی لمحے یہ احساس ہونے نہیں دیا کہ وہ اس کردارکے حق میں نہیں لیکن کاشی بائی ایک حقیقی کردارہے جسے فلم میں اسی طرح پیش کرنے کی کوشش کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ اکیسویں صدی ہے اگر کسی خاتون کا شوہر اسے دھوکا دے رہا ہو تو خاتون کو بھی چاہیئے کہ اسے چھوڑ دے اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم “باجی راوٴ مستانی” میں باجی راوٴ کی دوسری بیوی کا کردارادا کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.