اداکار اظہار قاضی کی 8 ویں برسی کل منائی جائے گی

پیر 21 دسمبر 2015 15:09

اداکار اظہار قاضی کی 8 ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اظہار قاضی کی 8 ویں برسی آج منگل کو منائی جائے گی ۔ اظہار قاضی نے اپنے کیریئر کا آغاز فاطمہ ثریا کے ڈرامے سے کیا ۔

(جاری ہے)

ٹی وی میں شہرت حاصل کرنے کے بعد نذر شباب نے انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا ۔ انہیں گائیکی کا شوق بھی تھا وہ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن سے مشابہت کی بدولت فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ انہوں نے اپنے دور کی تمام سپرسٹارز کے ساتھ بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔