خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے ، منیشاکوئرالہ

پیر 21 دسمبر 2015 15:09

خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے ، منیشاکوئرالہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ منیشاکوئرالہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ترقی یافتہ معاشرہ ایسا نہیں ہے جس نے خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ نہ کیا ہو اور اگر کوئی بھی قوم ترقی کرنے کی خواہشمند ہے تو اسے تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹروں کی طرف سے اب مکمل طور پر کینسر سے فری قرار دیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :