سابق صدر آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی پر نہیں آ سکیں گے ، فیصلہ ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 15:51

سابق صدر آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی پر نہیں آ سکیں گے ، فیصلہ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی موخر ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق آصف علی زرداری کی مقتدر حلقوں سے معاملات طے نہیں ہو سکے جس کے سبب ان کی وطن واپسی موخر کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ آصف زرداری کو شوگر ، دل ، کمر اور گھٹنوں ، کی بیماریاں لاحق ہیں جبکہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی بھی وہیل چئیر پر کی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران مکے سے مدینہ جاتے ہوئے بھی آصف علی زرداری کی حالت خراب تھی ، جس ضمن میں رواں ہفتے ان کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ ہوتا ہے اور کچھ اہم ٹیسٹ بھی ہونا ہیں، آصف زرداری بیٹھ نہیں سکتے اور نہ ہی کھڑے ہو سکتے ہیں لہٰذا وہ پاکستان بھی نہیں آ سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری کی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان واپسی کی اطلاعات تھیں لیکن اب آصف علی زرداری کے قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ طبیعت کی خرابی کے باعث آصف علی زرداری وطن واپس نہیں آ سکتے جس کی وجہ سے وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔