بھارتی انتہا پسندوں نے بالی وڈ اداکاروں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 16:11

بھارتی انتہا پسندوں نے بالی وڈ اداکاروں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : بھارتی انتہا پسندوں نے بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا ہے ۔ شاہ رخ خان اور سلمان خان بگ باس 9 کے پرومو میں کالی مندر میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے جوتے پہن کر کالی مندر کے اندر پروگرام کا پرومو رکارڈ کروایا۔ اس سین کو دونوں اداکاروں کی معروف فلم کرن ارجن سے ری میک کیا گیا جس میں شاہ رخ خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

البتہ کالی مندر میں جوتوں سمیت پرومو کی ریکارڈنگ نے ہندو انتہا پسندوں کو ایک مرتبہ پھر سر اُٹھانے کا موقع دے دیا۔ انتہا پسندوں نے پرومو میں سے اُس خاص سین کو نشر کرنے سے قبل کاٹنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس ضمن میں ہندو محاسبھا کے ضلعی صدر بھارت راجپوت نے کلرز چینل کو ایک خط بھی ارسال کیا جس میں انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ شاہ رخ اور سلمان خان کالی مندر میں جوتے پہن کر طویل عرصہ کھڑے رہے اور کسی نے نہ تو کوئی نوٹس لیا بلکہ اس پرومو کو ہو بہو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر بھی کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔