ایران سے آنے والے زائرین کی 40 بسوں سے 20 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 دسمبر 2015 16:26

ایران سے آنے والے زائرین کی 40 بسوں سے 20 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) ایران سے آنے والے زائرین کی 40 کوچز سے پولیس اور کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ 20 کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔ اسسٹنٹ کلکٹر کہتے ہیں زائرین کی آڑ میں سمگلنگ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ کوئٹہ سے روزانہ سینکڑوں زائرین مسافر کوچز کے ذریعے براستہ تفتان ایران جاتے ہیں اور وہاں سے واپس آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مسافر کوچز میں سمگلنگ کی خفیہ اطلاع پر کسٹم انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تفقتان سے آنے والی 40 کوچز سے 20 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ سامان میں سپیئر پارٹس ، پلاسٹک داں ہ ، ڈرائی فورٹ اور فریش فورٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سمگلنگ کی روک تھام کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردی پر قابو پایا جا سکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 40 پکڑی جانے والے مسافر کوچز میں سے بیشتر ان رجسٹرڈ ہیں جن کے خلاف بھی کارروائی کر کے انہیں ضبط کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :