رینجرز کیخلاف ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست کی سماعت ملتوی

پیر 21 دسمبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست کی سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمل اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عبدالمالک پر مشتمل بینچ میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گذار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رینجرز تفتیشی افسر پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رینجرز کو مداخلت سے روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :