کراچی،بھیم پورہ اور لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

پیر 21 دسمبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) کراچی میں بھیم پورہ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے،اسلحہ کراچی میں بے امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ میں 14ایس ایم جیز،5رائفلز،8پستول،2 دستی بم اور 41 آوان بم،سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :