کراچی، شاہ فیصل کالونی آپریشن ، 32 مشکوک افراد زیر حراست

پیر 21 دسمبر 2015 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 32 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن گذشتہ روز دو سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی کے بعد شروع کیا گیا۔علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی گئی اور 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :