ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59فیصد نمایاں کمی ریکارڈ
تجاتی خسارے میں کمی کے باوجود برآمدات بھی گھٹ گئی
پیر 21 دسمبر 2015 16:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) مالی سال2015-16ء کے ابتدائی 5ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم تجاتی خسارے میں کمی کے باوجود برآمدات بھی گھٹ گئی ہے ۔زیر تبصرہ مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.005بلین ڈالر رہا ہے جبکہ گذشتہ برس اسی مدت کے دوران کرنٹ اکائنٹ خسارہ2.45بلین ڈالر کی سطح پر موجود تھا ۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی وجہ سالانہ بنیادوں پر اشیاء کی درآمدات میں12فیصد کمی بتائی گئی ہے تاہم برآمدات کے اعدا وشمار بھی حوصلہ افزا نہیں ہیں ۔درآمدی بل میں کمی کی وجہ سے اشیاء پرتجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر14فیصد کم ہوا ہے جبکہ اس کا منفی اثر اشیاء کی برآمدات میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوا ہے ۔(جاری ہے)
آمدنی کا خسارہ اس وقت2.040بلین ڈالر کی سطح پر موجود ہے جبکہ گذشتہ برس اسی عرصے میں آمدنی خسارہ 1.93بلین ڈالر ریکارڈ ہوا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال2015-16کے ابتدائی5ماہ کے دوران ترسیلات زر 8.1بلین ڈالر رکھنے میں مدد ملی ہے تاہم گذشتہ سال ترسیلات زر7.5بلین ڈالرکی سطح تک محدود دیکھی گئی تھی ۔ماہانہ بنیادوں پرکرنٹ اکاؤ نٹ خسارے میں51فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور ماہ نومبر2015ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ216ملین ڈالر رہا جبکہ اکتوبر2015ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ437ملین ڈالر رہا تھا ۔دوسری جانب تجارتی خسارہ میں کمی کے باوجود برآمدات کم ہو گئی ہے رواں مالی سال2015-16کے ابتدائی5ماہ میں گڈز اینڈ سروسز پر18فیصد کمی سے تجارتی خسارہ8.168بلین ڈالر رہی سامان تجارت کے توازن میں سال بسال14فیصد کمی اور سروسز میں سال بسال45فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔رپورٹ کے مطابق مالی سال2016ء کے پہلے5ماہ میں ملکی برآمدات7.8بلین ڈالر کی سطح پر موجود ہے اس کے مقابلے گذشتہ برس ملکی برآمدات زیر تبصرہ مدت میں9.9بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل اور دیگر کموڈیٹیز کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی واقع ہوئی جو تجارتی خسارے کو کم کرنے کا سبب بنا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر تیل اور دیگر کموڈیٹیز کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری رہا تو حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے اہداف کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن گرتی برآمدات کو بھی سہار انہ دینے کے منفی اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.