فیم فٹ بال لیگ ،عثمانیہ کلب نے لمس کلب کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا

پیر 21 دسمبر 2015 16:53

فیم فٹ بال لیگ ،عثمانیہ کلب نے لمس کلب کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء)فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فیم فٹ بال لیگ 2015- ء کے راونڈبی میں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے عثمانیہ کلب نے لمس کلب کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔بابا کارگو نے علی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ینگ یونین کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے مات دے دی۔فیم سپورٹس فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے تر جمان کے مطابق فیم فٹ بال لیگ2015ء کے راونڈ بی کاآج کا پہلا میچ گروپ سی کے تحتعثمانیہ کلب اورلمس کلب کے مابین سی یو پارک کیمپس فٹ بال گراونڈ نیو کیمپس لاہور میں کھیلا گیا جو کہ عثمانیہ کلب نے دو کے مقابلے میں پانچ گول کے مارجن سے جیت لیا۔

کھیل کے پہلے دس منٹ تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتے رہے اور شائقین فٹ بال کو اعلیٰ کھیل دیکھنے کو ملی۔

(جاری ہے)

کھیل کے10 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے سٹرائیکر سلمان نے لیفٹ ونگ سے آئے ہوے پاس پر گول کیپر کو خوبصورتی سے ڈاج دے کر اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔ دوسرا گول عثمانیہ کلب کے حمزہ نے کھیل کے 28 ویں منٹ میں ٹاپ آف پنلٹی ایریا میں ساتھی کھلاڑی کے پاس پر بال کو گول کیپر کے سر کو اوپر سے گزار کر کیا۔

دوسری طرف لمس کلب کے اویس نے رائٹ سائٹ سے کی گئی فری کک پر ہیڈ کے زریعے گول کر دیا۔ اس طرح پہلا ہاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے عثمانیہ کلب کے حق میں رہا۔دوسرے ہاف میں عثمانیہ کلب جارہانہ انداز اپنائے ہوئے نظر آرہی تھی۔کھیل کے50 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے سلمان نے بال کو سنٹر ہاف سے لمس کلب کے تین دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوے کیری کرتے ہوئے گول کیپر کے دائیں طرف سے بال کو جال کی راہ دکھائی۔

اور اپنی ٹیم کے لیے تیسرا اور انفرادی طور پردوسرا گول کیا۔ سات منٹ کے بعد 57 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے زیشان نے دو دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیا جس پر گول کیپر نے آگے بڑھ کر بال کو پکڑنا چاہا لیکن زیشان نے ڈاج دیتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے چوتھا گول کر دیا۔ دوسری طرف لمس کلب کے اویس نے بال کو سنٹر ہاف سے لیتے ہوئے تین دفاعی کھلاڑیوں کو انہتائی خوبصورتی سے ڈاج دیتے ہوئے گول کر دیا۔

یہ اس میچ کا سب سے خوبصورت گول تھا اور ارجنٹائن کے میسی کی یاد دلا رہا تھا۔کھیل کے 81 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے دانیال نے کارنر پر ہیڈ کے زریعے بال کو جال کی طرف پھینکا لیکن بال گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگئی جس پر دانیال نے ٹیب ان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے پانچواں گول کر دیا۔ اس طرح عثمانیہ کلب اس میچ کی فاتح کہلائی۔اس میچ کے ریفری محمد اقبال، اسٹنٹ ریفری محمد امجد چودہری اور نعیم شہزادجبکہ میچ کمشنر عبدالرشیدتھے۔

دوسرا میچ راونڈ بی کے تحت گروپ اے کے تحت بابا کارگو کلب اور ینگ کلب یونین کلب کے مابین فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلا جائے گاجس میں بابا کارگو نے دو کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کے آغاز ہی میں بابا کارگو نے خوبصورت موومنٹ بنانی شروع کر دیں جس کے وجہ سے کھیل کے 5 ویں منٹ میں نظر گوگا نے رائٹ ونگ سے ہیڈ کے زریعے پاس دیا جس کو سٹرائیکر ظہیر نے ان فٹ کے زریعے گول کردیا۔

دوسری طرف ینگ یونین نے کھیل کے 8 ویں منٹ میں فہدنے سنٹر ہاف سے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر گول کیپر کے اوپر سے شوٹ لگائی جو کہ سیدھی جال کے اند ر چلی گئی۔کھیل کے 19 ویں منٹ میں بابا کارگو کے فیصل نے سنٹر سے بال کیری کرتے ہوئے دو دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے ہوئے ڈائریکٹ شوٹکے زریعے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔کھیل کے 24 ویں منٹ میں ظہیر نے لیفٹ ونگ وحید کو کراس دیا جس پر انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کر دیا۔

پہلے ہاف کے آخری منٹ) میں ینگ یونین کی طرف سے قیوم نے بال لیکر کر جا ل کی طرف پیش قدمی کی ۔جس پر بابا کارگو کے دفاعی کھلاڑی کو رف ٹیکلنگ کرنا پڑی جس پر میچ ریفری محمد افصل نے پنلٹی کک دے دی۔جس پر قیوم نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کر دیا۔ کھیل کا پہلا ہاف دو کے مقابلے میں تین گول سے بابا کارگو کے حق میں رہا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں بابا کارگو نے اپنا جارحانہ انداز کو جاری رکھا۔

کھیل کے 56 ویں منٹ میں علی نے سلیم بٹ کے دیے ہوئے پاس پر ٹاپ آف پبلٹی ایریا میں آو ٹ فٹ کے زریعے گول کر دیا۔کھیل کے 67 ویں منٹ میں علی نے نظیر کے پا س پر ان فٹ کے زریعے انفرادی دوسرا گو ل بابا کارگو کے لیے پانچواں گول کردیا۔کھیل کے 85 ویں منٹ میں علی نے افراہیم کے خوبصورت چپ پر خوبصورتی سے ٹیب ان کے زریعے گول کر دیا۔اور اسطرح علی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015ء کے تحت راونڈ بی کے اگلے میچز بروز جمعتہ المبارک بتاریخ 25 دسمبر سن 2015 کو ہوں گے۔