10ہزار میگاواٹ بجلی 2018تک ،آئندہ 3سال میں بجٹ خسارہ آدھے سے بھی کم کر دیں گے، اسحاق ڈا ر

پیر 21 دسمبر 2015 16:55

10ہزار میگاواٹ بجلی 2018تک ،آئندہ 3سال میں بجٹ خسارہ آدھے سے بھی کم کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) لاہور میں اورنج لائن ٹر ین منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں24ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور 2018تک سسٹم میں10ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی ۔آئندہ 3سال میں بجٹ خسارہ کو آدھے سے بھی کم کر دیا جائیگا ۔

نوازشر یف کی قیادت میں حکومت درست سمت میں جا رہی ہے اور پاکستان میں غیر ملکی سر مایہ کاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔معاشی سر گر میوں کے فروغ کیلئے تر قیاتی بجٹ میں اضافہ لازم ہے ۔پنجاب حکومت کے منصوبے میں شفافیت اور میرٹ ہے اور ملک میں کی مجموعی پیدوار میں4فیصد اضافہ ہو اہے ۔اس موقعہ پر وفاقی وزیر برائے تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹر ین کامنصوبہ لاہور اور پاکستان کا ایک بہت بڑامنصوبہ ہے جس سے عوام کو عالمی میعارکی سفر ی سہولت میسر آئیگی اور مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کی نگرانی میں یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت کے
اندر ہی مکمل ہو جا ئیگا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل کر نا بہت ضروری ہے اس لیے موجودہ حکومت ملک میں پانی ‘کوئلہ اور سورج سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کر نے کیلئے منصوبے شروع کر رکھے ہیں ۔

بجٹ خسارے کے حوالے سے موجودہ اقدامات قابل تعریف ہے اور آئندہ تین سالوں کے دوران حکومت اپنی کا میابی پا لیسوں کی مدد سے ملک میں بجٹ خسارے کو آدھے سے بھی کم کر دیگی اور آج دنیا کے تماممالک اور ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے مثبت اشارے دے رہے ہیں جو ہماری حکومت کی کا میاب معاشی پالیسوں کی تصد یق ہے ۔

متعلقہ عنوان :