پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، عائشہ خان
پیر 21 دسمبر 2015 17:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) ماڈل واداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں وقت کے ساتھ فلم پروڈکشن میں بہتری آرہی ہے، فلم میکر ہر موضوع پر فلمیں بنا رہے ہیں، ”وار“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ایک فلم ”گدھ“ زیر تکمیل ہے۔ا گزشتہ روزنھوں نے ان خیالات کا اظہار اکرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر لگ رہا تھا کہ شاید اب مشکل سے ہی یہ اپنے پاوٴں پر کھڑی ہو سکے؟ مگر نئے ٹیلنٹ نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔
جن کی کاوشوں سے بالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے میں ہماری فلموں کو اچھا رسپانس ملا۔ عائشہ خان نے کہا کہ فلم میکنگ میں آنے والوں کی اکثریت کا تعلق ٹی وی پروڈکشن سے ہی تھا، جنھوں نے روایتی کمرشل سینما کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات کو لے کر فلمیں بنا رہے ہیں۔(جاری ہے)
فلم بینوں نے بھی سینما پر اس تبدیلی کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے۔عائشہ خان نے کہا کہ فلم اور ٹی وی کے مزاج میں بہت فرق ہے۔
فلم پر ا?پ کو فاسٹ ٹریک کے ساتھ مخصوص ٹائم میں کرداروں اور کہانی کا اختتام کرنا ہوتا ہے جب کہ ٹی وی ڈرامہ پر ا?پ ہر طرح سے آزاد ہوتے ہیں۔ عائشہ خان نے کہا کہ ”وار“ میری پہلی فلم تھی میرے لیے یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ان دنوں شمعون عباسی کی فلم ”گدھ“ کر رہی ہوں یہ بھی ایک ایکشن تھرل فلم ہے جس میں ہمایوں سعید ، شان ، سعید جبران ،شعیب خالد، عمران پٹیل، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم کا انتخاب ہمیشہ کردار اور ٹیم دیکھ کر ہی کرتی ہوں ، میرے نزدیک تعداد سے زیادہ کوالٹی اہمیت رکھتی ہے۔عائشہ خان نے مزید کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے، اسی لیے تقریبات میں بھی کم ہی جاتی ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.