Live Updates

عمران خان پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زالمی ٹیم کے مشیر بن گئے

پیر 21 دسمبر 2015 17:32

عمران خان پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زالمی ٹیم کے مشیر بن گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زالمی ٹیم کے مشیر بن گئے ہیں۔ وہ ٹیم کو قیمتی اور قائدانہ مشوروں سے نوازیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں اور دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک عمران خان پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم کو مشورے دیں گے اور ان کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔ پشاور زالمی ٹیم کے مالک ملک جاوید آفریدی جلد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات