کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کیلئے اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل گئے:ذرائع

پیر 21 دسمبر 2015 17:36

کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کیلئے اعلیٰ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کیلئے بعض اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل گئے ہیں جس پر ماڈل نے دبئی جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وہ نجی طیارے کے ذریعے دبئی جائیں گی جہاں 10 روزہ قیام کے دوران ماڈلنگ سمیت دیگر کمرشل پروگراموں میں شرکت کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جانے والوں میں ایک فیشن ڈیزائنر، ذاتی میک اپ آرٹسٹ اور دو ملازمین سمیت 6 خواتین اور مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک روز قبل ایان علی کو ایک فون کے ذریعے بتایا گیا کہ ان کے بیرون ملک جانے میں حائل تمام رکاوٹیں جلد دور کر دی جائیں گی، وہ سفر کی تیاری کریں۔ دوسری جانب کسٹم حکام نے ایان علی کیس میں شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جنوری 2016ء کے پہلے ہفتے میں 7 سے زائد ملزمان کی گرفتاری کا قوی امکان ہے۔ علاوہ ازیں انسداد سمگلنگ اور کسٹمز کی خصوصی عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان کے جائے وقوع کا نقشہ فراہم کرنے کی درخواست اور استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے سماعت 23 دسمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :