پنجاب میں بچے اور بچیوں کے اغواء میں خوفناک حد تک اضافہ 2015میں934 بچوں کو اغواء کیا گیا:رپورٹ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 21 دسمبر 2015 17:36

پنجاب میں بچے اور بچیوں کے اغواء میں خوفناک حد تک اضافہ 2015میں934 بچوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) پنجاب میں بچے اور بچیوں کے اغواء میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ رواں سال کے پہلے11 ماہ میں 934 بچوں کو اغواء کیا گیا۔ مغویوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے جبکہ 25 معصوم بچوں اور بچیوں کو ملزموں نے تاوان کیلئے اغواء کیا جن میں سے زیادہ تر بچوں کو والدین نے اپنی مدد آپ کے تحت اغواء کاروں سے تاوان دے کر بازیاب کروایا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بچوں کے اغواء کی وارداتیں جاری ہیں۔ بچوں کو اغواء کرنے والے مختلف گروہ ہیں جن میں سے کچھ کم سن بچوں اور بچیوں کو بڑے ہسپتالوں، تفریح گاہوں، پارکوں اور گلی محلوں سے اٹھا کر ملک کے دیگر شہروں کے بے اولاد جوڑوں،سرکس والوں اور بیرون ملک فروخت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان گروہوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے پاس کوئی واضع طریقہ کار موجود نہیں ہے۔

لاہور کے جناح ہسپتال میں ساہیوال سے علاج کیلئے آنے والے ایک بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بوجود پولیس اغواء کار کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ دستاویزات کے مطابق 2015ء کے پہلے گیارہ ماہ میں 414 معصوم بچوں اور 494 بچیوں کو اغواء کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں کے گروپوں میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہوتے ہیں۔ یہ افراد ان بچوں کی ریکی کرتے ہیں اور جیسے ہی موقع ملتا ہے وہ اپنا کام کر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :