مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں‌میزبان نے غلطی سے رنر اپ کو تاج پہنا دیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 17:47

مس یونیورس کے مقابلہ حسن  میں‌میزبان نے غلطی سے رنر اپ کو تاج پہنا دیا ..

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) ایک چھوٹی سی بھول کے بعد فلپائن کی اداکارہ، ماڈل اور مس فلپائن پیا الونزو ورٹزباخ کو حسینہ کائنات منتخب کیا گیا ہے۔امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں مس یونیورس کا 64واں مقابلہ حسن یکے بعد دیگرے کئی حادثات کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔ میزبان نے غلطی سے پہلے مس کولمبیا کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔

مس کولمبیا ابھی اپنی خوشی کا پورے طور پر اظہار بھی نہیں کر پائی تھیں اور اپنے مداح کا شکریہ ہی ادا کر ہی رہی تھیں کہ انھیں یہ بتایا گیا کہ وہ مس یونیورس نہیں ہیں۔اس کے بعد انھیں اپنا تاج اتارنا پڑا اور پھر اسے مس فلپائن کو پہنایا گیا جبکہ اوکلاہوما کی اولیویا جورڈن تیسرے مقام پر رہیں۔اس سے قبل لاس ویگاس میں جس ہوٹل اور کیسینو میں یہ مقابلہ جاری تھا اس کے باہر ایک موٹر کار پیدل چلنے والوں پر دوڑ گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 37 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے پیرس ہوٹل اور پلینٹ ہالی وڈ کے احاطے میں کار کا یہ حادثہ دانستہ عمل ہو سکتا ہے اور اس کے بارے میں جانچ کی جا رہی ہے۔مس کولمبیا 21 سالہ اریاڈنا گوٹیریز کے سر پر مس یونیورس کا تاج محض دو منٹ تک رہا کہ میزبان سٹیو ہاروے نے اعلان کیا کہ انھوں نے غلطی سے فاتح کے طور پر ان کے نام کا اعلان کر دیا تھا۔ انھوں نے اس کے لیے معافی بھی طلب کی۔

سٹیو ہاروے کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انھوں نے کہادوستو، مجھے معاف کیجئے گا۔ دراصل مس کولمبیا فرسٹ رنرز اپ ہیں فاتح نہیں اس کے بعد کولمبیا کی ہی سابق ملکہ کائنات پالینا ویگا نے مس کولمبیا کے سر سے تاج اتار کر مس فلپائن پیا الونزو کے سر پر سجا دیا۔ ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جانے والی اس تقریب کو کروڑوں ناظرین نے دیکھا۔بعد میں ٹوئٹر پر سٹیو ہاروی نے مس کولمبیا اور مس فلپائن دنوں سے معافی مانگی۔

جبکہ جرمنی اور فلپائن کی اداکارہ پیا الونزو نے اس غلطی کو اپنے انداز میں لیا۔ انھوں نے کہاتاج پوشی کا یہ انتہائی غیر روایتی طریقہ تھا۔ یہ بالکل 2015 کی طرح تھا۔اس غلطی کے بعد ٹوئٹر پر شدید بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر اس کے متعلق بے یقینی کے اظہار کے ساتھ لطیفے بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔بعض لوگوں نے اس غلطی کو مضحکہ خیز قرار دیا جبکہ کینیڈا کے مارک کرچ نے ٹویٹ کیا اور فاتح ہیں، مس انفارمیشن۔

فیس بک کے صارفین نے مقابلہ حسن کے آفیشیل صفحے پر اپنے خیالات پوسٹ کیے جسے تقریبا 40 ہزار بار شیئر کیا گیا جکہ دنیا بھر سے 11 ہزار کمنٹس آئے۔لیمی کلف نے اس پر یہ پوسٹ کیا یہ خراب طرح سے ہینڈل کیا گیا۔ ان دونوں پرشکوہ خواتین سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ یہ دونوں کے لیے خفت کا باعث تھا۔ میں حقیقی معنوں میں ان کے درد کو سمجھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :