بین الصوبائی والی بال چیمپئن شپ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلزٹیم نے گلگت بلتستان کو شکست دیدی

پیر 21 دسمبر 2015 19:10

بین الصوبائی والی بال چیمپئن شپ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلزٹیم نے گلگت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام بین الصوبائی والی بال چیمپئن شپ راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر 16 ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں گلگت بلتستان کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز انڈر16ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گلگت بلتستان کو 25-16،25-18،25-14سے شکست دی،چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :