یونس خان ، سعید اجمل منتخب نہ ہونے پر مایوس نہ ہوں ، منتخب کھلاڑی وقت کی ضرورت ہیں، وسیم اکرم اور رمیز راجہ

پیر 21 دسمبر 2015 19:36

یونس خان ، سعید اجمل منتخب نہ ہونے پر مایوس نہ ہوں ، منتخب کھلاڑی وقت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے سفیر وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یونس خان اور سعید اجمل کو منتخب نہ ہونے پر مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ منتخب کھلاڑی وقت کی ضرورت ہیں ، پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کیلئے ڈرافٹنگ کے پہلے روز45کھلاڑی منتخب ہوئے۔ مگر حیران کن طور پر سابق کپتان یونس خان اور" دوسرا اسپیشلسٹ" سعید اجمل کا کوئی خریدار نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے سفیر رمیز راجہ اور وسیم اکرم کہتے ہیں کہ خبر مایوس کن ہے لیکن انتخاب حالیہ کاکردگی پر ہوا۔ سری لنکن یا دیگر کھلاڑیوں کے پی ایس ایل میں نہ آنے سے پی ایس ایل پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ آسٹریلوی کوچ ڈین جونز اسلام آباد ٹیم کے کوچ ہیں جنہوں نے قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو منتخب کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق چیمپئن کرکٹر ہیں۔جب کہ آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو اسلام آباد ٹیم میں شامل کرنا اعزاز کی بات ہے۔ نامور کھلاڑیوں میں عبدلرزاق بھی ابھی تک فروخت نہیں ہوئے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ لاہور کی ٹیم انہیں سلور کیٹگری میں شامل کرنے کی خواہش مند ہے۔