”میڈی کیم سلطان آباد ٹریفک سیکشن چوکی“ کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 21 دسمبر 2015 19:48

کراچی ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 دسمبر۔2015ء) میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین خلیل احمد نینی تال والا نے ”میڈی کیم سلطان آباد ٹریفک سیکشن چوکی“ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیل احمد نینی تال والا نے کہا کہ ہمارا مقصد ٹریفک کے مسائل کو حل کرنا ہے اور میڈی کیم نے ضلعی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیس چوکیاں بنانے کا کام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میڈی کیم نے فائیو اسٹار چورنگی، لنڈی کوتل چورنگی، کشمیر روڈ چورنگی، بہادر آباد چورنگی اور کئی دوسری شاہراہوں کی تزئین و آرائش کا کام انجام دیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس ٹریفک پولیس محمد احسان ملک نے خلیل احمد نینی تال والا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈی کیم گروپ آئندہ بھی ایسے کاموں کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔