دیپالپور ،عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ، عمارت میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی

پیر 21 دسمبر 2015 20:07

دیپالپور ،عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

دیپالپور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء)عمارت کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، عمارت میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے محلہ لالو جسرائے میں ایک سینکڑوں سال پرانی مغلیہ دور کی بوسیدہ عمارت کی چھت دو منزلہ چھت پر ایک شادی تقریب جاری تھی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی اچانک بوسیدہ چھت زور کی آواز سے نیچے گر گئی جس کے باعث چھت پر موجود درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں فوری طور پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملنے سے نکال لیا واقعہ کی اطلاع ریسکیو کی امدای ٹیمیں موقع پر پنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ دو شدید زخمی خواتین کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیاجبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت کے مالک کو خطرناک ترین عمارت ہونے کے باعث ٹی ایم اے کی جانب سے عمارت گرائے جانے کے حوالے سے تین نوٹس بھی جاری کئے جا چکے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ عمارت مغلیہ دور کی سینکڑوں سال پرانی عمارت ہے