لاہور پولو کلب کے زیراہتمام گارڈ گروپ پولو کپ 2015ء آج شروع ہو گا

پیر 21 دسمبر 2015 20:09

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام گارڈ گروپ پولو کپ 2015ء آج شروع ہو گا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام گارڈ گروپ پولو کپ 2015ء آج بروز منگل سے ایبک پولو گراؤنڈ لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ سیمی لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق پولو سیزن اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔

گارڈ گروپ پولو کپ میں زندہ دلان لاہور کو بہترین پولو دیکھنے کو ملے گی۔ پول اے میں نیوایج، بیریز اور ای ایولوشنریز سٹوڈیوز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں گارڈ فلٹرز، ڈائمنڈ پینٹس داؤد گروپ اور ونہار ویلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نیوایج کی ٹیم میں العمان جلیل اعظم، صوفی محمد ہارون، ہاشم کمال آغا اور احمد نواز ٹوانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیریز کی ٹیم میں شاہ شمائل عالم، نفیس بیری، جلیل الرحمن بیری اور فیصل خان جبکہ ای ایولوشنریزسٹوڈیوز کی ٹیم میں ابراہیم شیخ، عرفان شیخ، نوید ایم شیخ اور آغا مرتضی علی خان شامل ہیں۔

پول بی میں گارڈ فلٹرز کی ٹیم میں شہریار بخاری ، تیمور علی ملک، عمر اسجد ملہی اور حسن علی فرخ ، ڈائمنڈ پینٹس و داؤد گروپ کی ٹیم میں میر حذیفہ احمد، عبداللہ داؤد، حسن آغا خان اور چودھری حیات محمود شامل ہیں ۔ونہار ویلی کی ٹیم میں طاہر اسلم اعوان، تیمور مواز خان، کرنل ندیم راجہ اور آصف ٹوانہ شامل ہیں۔آج22 دسمبر منگل کو پہلا میچ نیوایج اوربیریز کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا دوسرا میچ دوپہر اڑھائی بجے گارڈفلٹر بمقابلہ ڈائمنڈ پینٹس و داؤد گروپ کے ساتھ ہوگا۔

23 دسمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے پہلا میچ ای ایولوشنریزسٹوڈیوز بمقابلہ بیریزکے ساتھ جبکہ دوپہر اڑھائی بجے ونہار ویلی کا میچ ڈائمنڈ پیٹس و داؤدگروپ سے ہوگا۔ 24 دسمبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ ڈیڑھ بجے نیو ایج بمقابلہ ای ایولوشنریز سٹوڈیوز جبکہ اڑھائی بجے دوسرا میچ گارڈ فلٹرز بمقابلہ ونہار ویلی ہوگا۔ 27 تاریخ بروز اتوار کو فائنل کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :