کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ،ملکی مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت ایک بار پھر38ہزار ورپے کی سطح سے تجاوز کر گئی

پیر 21 دسمبر 2015 20:26

کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ،ملکی مارکیٹوں میں دس گرام سونے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 دسمبر۔2015ء ) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت ایک بار پھر 38 ہزار ورپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے ۔پیرکو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 7ڈالر کیاضافے سے سونے کی فی اونس قیمت1073ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت44ہزار250روپے سے بڑھ کر44ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح214روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت38ہزار142روپے پر جا پہنچی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت650روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :