جے یوپی رہنماعبدالوحیدیونس کی والدہ انتقال کرگئیں،نمازجنازہ وتدفین میں بڑی تعدادمیں افراد کی شرکت

پیر 21 دسمبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء)جمعیت علماء پاکستان کراچی کے سیکریٹری مالیات عبدالوحید یونس نورانی اور عبدالحسن اشرفی کی والدہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازجنازہ جے یوپی کراچی کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد بشیر القادری نورانی نے پڑھائی، نمازجنازہ وتدفین میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری شبیر ابوطالب، علامہ عبدالغفاراویسی نورانی، حاجی عبدالرحیم نورانی، شیر محمدنورانی، علامہ غلام غوث گولڑوی ، سید عمران حسین، جمیل عباس نورانی سمیت جے یوپی، انجمن نوجوانان اسلام ، انجمن طلباء اسلام، شہری حقوق کمیٹی، مرکزی میلاد الائنس پاکستان، سنّی الائنس پاکستان،دیگر سنّی تنظیمات کے رہنماؤں وکارکنان سمیت اہلیان علاقہ وعمائدین شہر کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کا سوئم آج بعدنمازظہر تاتین بجے جامع مسجد نورانی چیلارام کمپاؤنڈنزدفاطمہ جناح اسکول،گارڈن ویسٹ میں ہوگا۔دریں اثناء قائدجمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر، مرکزی سیکریٹری جنرل پیر سیدمحفوظ شاہ مشہدی، پیرناصرجمیل ہاشمی، پیر مفتی محمدعبدالعلیم قادری، شبیر ابوطالب، علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، علامہ غلام یاسین گولڑوی، مفتی سید زاہدسراج قادری، محمدشکیل قاسمی،قاری رفیق چشتی، مولاناعبدالمتین نعیمی، مولانامرزاشوکت حسین مغل، علامہ عثمان غوری، حافظ انواراحمدشیخ، محمدرفیق قادری، ملک محمدرشید، قاری محمدادریس قاضی، عبدالعزیزمیؤ، علامہ خلیل احمدنورانی، اعجازنقشبندی، عبدالغفارقادری، شاہجہان شاہ، بابافخرالدین نورانی، قاری شمیم احمد، صوفی راشدماماعارفی ودیگر نے عبدالوحیدیونس سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے۔