ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی اپیل

پیر 21 دسمبر 2015 21:42

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی اپیل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل کی سماعت کے لیے 28 جنوری کی تاریخ مقرر کردی،ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان رینجرز کے اپیل کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عامر خان کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کورینجرز کی درخواست کی نقول فراہم کردی گئیں،جسٹس نعمت ﷲ پھلپوٹو کی سربراہی میں بینچ نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر عامر خان کے وکیل دلائل دیں گے،عامر خان پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے، عامر خان اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔