میلاد النبی دہشت گردی ، ظلم و بربریت کے خاتمہ کا پیغام ہے، انجینئر سلیم حسین

مصطفائی یوتھ ریلی سے صدیق راٹھور، مفتی عبدالحلیم ہزاروی، مستقیم نورانی ، اسلم عباسی، شفیق قادری، عابد قادری، فاروق الانہ کا خطاب

پیر 21 دسمبر 2015 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء)میلاد النبی وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی، ظلم و بربریت اور وائٹ کالر کرپشن کے خاتمہ کا پیغام لے کر آیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن نوجوانان اسلام کے تحت نکالی جانے والی عظیم الشان مصطفائی یوتھ ریلی کے پرجوش شرکا سے مرکزی چیئرمین انجینئر سلیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چہرے نہیں نظام کو بدلو، لوٹ کھسوٹ کے راج کو بدلو، انہوں نے مزید کہا کہ رسول عربی سے بے پناہ محبت کا اظہار عالم اسلام میں محبت، اخوت اور بھائی چارگی کو جنم دیتا ہے اور مسلمانوں میں ایک اور نیک ہونے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں میں زبان ، علاقے مذہب و مسلک کے نام پر نفرتیں پھیلا کر آگ اور خون کی حولی کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے اپنے خطاب میں کہا کہا ہم مولانا شاہ احمد نورانی کے عظیم اسلامی و آفاقی نظام ، نظام مصطفےٰ کے سپاہی اور عقیدہ ختم نبوت کے علمبردار ہیں اور انشاء اﷲ پوری قوت اور کثرت سے اس عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔ جمعیت علماء پاکستان کے کراچی سٹی کے ناظم اعلیٰ مستقیم نورانی نے شرکاء ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ پیغام میلاد مصطفی نافذ کرو نظام مصطفےٰ کے سلوگن کے تحت منایا جا رہا ہے اور انشاء اﷲ بالآخر پاکستان میں نظام مصطفی نفاذ ہوتا رہے گا اور دجل، فریب، جھوٹ، دھوکہ دہی ، لوٹ کھسوٹ، ظلم و بربریت اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ۔

ملک میں خوشحالی کا راج ہوگا۔ ANI کراچی سٹی کے صدر شفیق قادری نے کہا کہ عشق رسول سے سرشاد نوجوانان اسلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی ممتاز قادری عالم اسلام کا ہیرو ہے اور عاشقان مصطفی کی دلوں کی دھڑکن ہے جس کی رہائی کے لئے تمام غلامان مصطفےٰ اپنے سروں سے کفن باندھ چکے ہیں ۔ بھیم پورہ جامع مسجد مل والا اپارٹمنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ANIکراچی سٹی کے ناظم اعلیٰ عابد قادری نے کہا کہ عید میلاد النبی کے عظیم موقع پر ہونے والے جشن بہاراں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی غلامان مصطفےٰ اور درود و سلام پڑھنے والوں کا شہر ہے۔

مصطفائی یوتھ ریلی سے ANIکے مرکزی سیکریٹری فنانس طاہر ایوب قادری، صوبہ سندھ کے صدر عبدالرشید نورانی، میڈیا سیل کے انچارج وسیم خان، مولانا عبدالجبار چشتی، مولانا فرید قادری نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سلمان قادری ،فاروق الانہ، عرفان باپو ،ابرار احمد، جعفر مغل، ساجد انصاری ، راشد قلندری، اصغر قریشی ، وکیل احمد، وقاص احمد، نبی حسن، محمد رضا المصطفیٰ، ضیاء المصطفیٰ، حیدر نورانی، عقیل قریشی، سلمان پٹنی، کامران، مبین سعیدی، آغا گل قادری اور عمران نورانی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔