توانائی بحران گیس کی درآمد سے حل ہو گا ،ہر سال گیس کی طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی آرہی ہے

وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو عمران خان نے میانوالی میں اراضی کے زبردستی حصول کی کوئی دھمکی نہیں دی ، اس پر سیاست نہ چمکائی جائے ، شیریں مزاری

پیر 21 دسمبر 2015 23:04

توانائی بحران گیس کی درآمد سے حل ہو گا ،ہر سال گیس کی طلب میں اضافہ اور ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گیس کا بحران بڑھ چکا ہے ، توانائی کا بحران گیس کی درآمد سے حل ہو گا ،ہر سال گیس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور سپلائی میں کمی آرہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کبھی نہیں ہوئی ، عمران خان نے میانوالی میں اراضی کے حصول کی بات ازرا ہ مذاق کی ،اس پر سیاست نہ چمکائی جائے ۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کا بحران بہت بڑھ چکا ہے جو گیس کی درآمد کے بنا حل نہیں ہو سکتا کیونکہ ہر سال گیس کی ڈیمانڈ بڑھتی جب کہ سپلائی میں کمی آتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبے کے ذریعے 4 سال کے عرصے میں پاکستان میں گیس آئے گی۔ گوبر سے دیہاتی علاقوں میں گیس کے پلانٹ لگائے جا سکتے ہیں ۔

اس موقع پر شیریں مزاری بھی گفتگو کررہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کبھی نہیں ہوئی ۔ تاپی منصوبہ اس وقت کامیاب ہو گا جب افغانستان میں امن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے ۔ تاپی منصوبہ پر امریکا بہت زیادہ پریشر ہے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ گاؤں کے لوگوں کو بجلی دی جاتی ہے نہ گیس سب چیزیں صرف شہروں میں رہنے والے لوگوں کے لئے ہی کیوں ہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی تقریب میں اراضی کے حصول کے لئے کوئی دھمکی نہیں دی انہوں نے ازراہ مذاق بات کی جس کو مخالفین نے ایشو بنا لیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی اتنی سنجیدہ بات نہیں ۔اس پر سیاست نہ چمکائی جائے ۔