ماضی میں دیے گئے بیانات غصے میں دیے گئے، درگرزر کیا جائے: وسیم اختر کی رینجرز سے درخواست

muhammad ali محمد علی منگل 22 دسمبر 2015 00:38

ماضی میں دیے گئے بیانات غصے میں دیے گئے، درگرزر کیا جائے: وسیم اختر ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21دسمبر 2015 ء) وسیم اختر نے رینجرز سے درخواست کی ہے کہ ان کی جانب سے ماضی میں دیے گئے بیانات غصے میں دیے گئے تھے اس لیے ان سے درگرزر کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے منتخب مئیر وسیم اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے رینجرز اور سیکورٹی اداروں سے درخواست کی ہے کہ ماضی میں ان کی جانب سے جو بھی تلخ بیانات دیے گئے تھے وہ غصے میں دیے گئے تھے۔ وہ درخواست کرتے ہیں کہ انہیں بھلا کر ان سے درگزر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :