نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈم میکولم کا فروری میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
منگل 22 دسمبر 2015 11:08
ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈم میکیولم نے حیران کن طور پر فروری میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ 34 سالہ برینڈن میکولم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایسے موقع پر کیا جب تمام ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کی تیاریاں کر رہی ہیں اور ان کی جانب سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آنے کے بعد کرکٹ حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئیں ۔
اس حوالے سے میکیولم کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد باقاعدہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور مارچ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کریں گے ،ان کی عدم موجودگی میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ میکولم کا کہنا تھا کہ وہ کھیل کو خیرآباد کہنے کے فیصلے کا اعلان اگلے سال آسٹریلیا سے سیریز کے بعد کرنا چاہتے تھے تاہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کے اعلان کے شیڈول کے پیش نظر انہیں یہ اعلان جلد کرنا پڑا ، برینڈم میکولم اپنے کیرئیر کا 100واں اور آخری ٹیسٹ آئندہ سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ویلنگٹن میں کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے مسلسل میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.