ماں نے اپنا بچہ اون میں جلا کر ماردیا مگر اسے کچھ معلوم ہی نہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 22 دسمبر 2015 11:48

ماں نے اپنا بچہ اون میں جلا  کر ماردیا مگر اسے کچھ معلوم ہی نہیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر2015ء)34 سالہ ماں کو اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو اون میں جلا کر مارنے کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوئی ہے۔ کیلیفورنیا کے جج نے کایانگ کو 26سال کی عمر قید کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق اس نے 2011 میں اپنی بیٹی کو 5 منٹ کے لیے اون میں بند کر کے اون چلا دیاتھا، جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

یاکانگ کے وکیل کا کہنا ہے کہ مرگی کے مرض کی وجہ سے اس کی موکلہ کے حواس کام نہیں کرتے، اسے نہیں معلوم ہوا کہ وہ کیا کر رہی ہے۔

یاکانگ کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اسے دورے پڑتے ہیں مگر طبی عملے کا کہنا ہے کہ جب وہ اس کے گھر پہنچے تو وہ دورے میں نہیں تھی۔ یاکانگ نے بتایا کہ اس کا دماغ بالکل تاریک ہوگیا تھا، جب وہ جاگی تو اس کے سامنے اس کی جلی ہوئی بیٹی پڑی تھی۔ یاکانگ کے تین بچے اور بھی ہیں۔