ویسٹ انڈیز کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پرامید

منگل 22 دسمبر 2015 12:08

ویسٹ انڈیز کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم میں شامل ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے عثمان خواجہ آسٹریلوی ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پرامید، شان مارش اور جوئے برنز پر ٹیم سے بیدخلی کی تلوار لٹک گئی۔

(جاری ہے)

بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں نے ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل نجات حاصل کرلی، یہ تکلیف اب ماضی کا قصہ بن گئی ہے، انھوں نے گذشتہ دنوں بگ بیش میں میلبورن اسٹارز کیخلاف سڈنی تھنڈر کیلیے ناقابل شکست سنچری بناکر آسٹریلین ٹیسٹ الیون میں واپسی کیلیے اپنا دعویٰ مضبوط کرلیا ہے، عثمان ویسٹ انڈیز سے جاری ہوم سیریز کے دوسرے میلبورن ٹیسٹ میں کھیلنے کا عزم رکھتے ہیں، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میں بگ بیش میں عمدہ اننگز کھیلنے پر بہت خوش ہوں، میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں،میری ہیمسٹرنگ اب عمومی حالت میں ہے اور جسمانی طور پر بھی بہتر کنڈیشن میں ہوں، 29 سالہ بیٹسمین کی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے ۔