بولیویا : فٹ بال میچ کھیلنے جانیوالے کھلاڑیوں کی بس میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 22 دسمبر 2015 12:08

بولیویا : فٹ بال میچ کھیلنے جانیوالے کھلاڑیوں کی بس میں آگ بھڑک اٹھی

سکرے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) بولیویا کے فٹ بال کلب جارج ولسٹر مین کے کھلاڑی اس وقت بال بال بچ گئے جب میچ کھیلنے کیلئے جاتے ہوئے ٹیم کی بس کو آگ لگ گئی اور بس میں آگ بجھانے کے آ لات بھی نہ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلب ٹیم فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے دور دراز علاقے آرورو جارہی تھی کہ اچانک گاڑی میں آ گ بھڑک اٹھی جس سے بس جل کر خاکستر ہو گئی تاہم ٹیم کے ارکان آگ پھیلنے سے پہلے ہی بس سے اتر گئے۔

بس میں آگ بجھانے کے کوئی آلات بھی نہ تھے جس پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔اس سے پہلے کہ آگ بجھائی جاتی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی تاہم ٹیم کے ارکان بروقت آرورا پہنچے اورمخالف ٹیم کیخلاف میچ دو گول سے جیت لیا۔ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے بتایا آگ نے انہیں بس سے اپنے بیگ نکالنے کی مہلت بھی نہیں دی۔