کرکٹ لیجنڈ لٹل ماسٹر حنیف محمد کی 81 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی

منگل 22 دسمبر 2015 12:10

کرکٹ لیجنڈ لٹل ماسٹر حنیف محمد کی 81 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22دسمبر۔2015ء) کرکٹ لیجنڈ لٹل ماسٹرحنیف محمد کی 81 ویں سالگرہ ان کے بیٹے کی رہائش گاہ پر منائی گئی۔ تقریب میں شریک اسٹار کرکٹرز نے لیجنڈ بیٹسمین کو نیک تمناوٴں کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں لیجنڈ بیٹسمین لٹل ماسٹرحنیف محمد کی ان کی صاحبزادے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے اپنی رہائش گاہ پر 81 ویں سالگرہ منائی۔ لیجنڈ بیٹسمین کی اس تقریب میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ٹیسٹ کرکٹر یونس خان سمیت کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔قومی کرکٹرز نے لیجنڈ بیٹسمین کو نیک تمناوٴں کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :