پوری دنیا میں 52ہزارجنگی جہازاور ہیلی کاپٹر ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 دسمبر 2015 12:15

پوری دنیا میں 52ہزارجنگی جہازاور ہیلی کاپٹر ہیں

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔22 دسمبر۔2015ء) اس وقت روس جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔روس میں 3ہزار555 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر زیر استعمال ہیں جو دنیا میں زیر استعمال 7 فی صد جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات تجزیاتی مرکز "فلائٹ انٹرنیشنل" کی رپورٹ سے واضح ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پہلے مقام پر امریکہ ہے جس کے پاس 13 ہزار700 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ہیں (چھبیس فی صد عالمی تعداد)۔ تیسرا مقام حاصل کرنے والے چین کے پاس دو ہزار نو سو جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ہیں (چھہ فی صد عالمی تعداد)۔فلائٹ انٹرنیشنل کے مطابق دنیا میں دنیا کے ممالک کے پاس کل باون ہزار جنگی طیارے اور ہیلی کا پٹر ہیں۔

متعلقہ عنوان :