امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات سے خوفزدہ کم سن صوفیا، امریکیوں سمیت سابق فوجی بھی صوفیا کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 12:25

امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات سے خوفزدہ ..

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات سے خوفزدہ ایک کم سب مسلمان بچی صوفیا نے امریکیوں سمیت امریکہ کے سابق فوجیوں کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر صوفیا کی ماں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ میری آٹھ سالہ بیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سننے کے بعد اپنی تمام تر پسندیدہ اشیا یہ سوچ کر ایک بیگ میں بھرنی شروع کر دی ہیں کہ کبھی بھی آرمی ہمیں لینے آ سکتی ہے۔

آٹھ سالہ صوفیا کا یہ ماننا ہے ڈونلڈ ٹرمپ تمام مسلمانوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کر دے گا، صوفیا کہ ماں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے گھر کے دروازوں کو تین سے چار مرتبہ چیک بھی کرتی ہے اور اصل دہشت گردی بھی یہی ہے جس نے ایک بچی کے ذہن میں اس قدر خوف بھر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوفیا کی والدہ کی سوشل میڈیا پر کی گئی یہ پوسٹ کچھ ہی عرصے میں وائرل ہو گئی جسے پڑھ کر ایک سابق خاتون فوجی کیری پیک کا کہنا تھا کہ یہ پوسٹ پڑھ کر میں ساری رات بے چین رہی ۔

جس کے بعد کیری پیک نے اپنی تصویر کے ساتھ صوفیہ کو ایک پیغام ارسال کیا جس میں کیری پیک کا کہنا تھا کہ IWillProtectYou# ۔ اس ہیش ٹیگ کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی جس کے بعد دیگر سابق امریکی فوجیوں نے بھی صوفیہ کو تحفظ کا یقین دلاتے ہوئے اس ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور کہا کہ ہم بغیر کسی مذہب اور ذات پات کے امریکیوں کی حفاظت کا حلف لے چکے ہیں اور ہم اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے

متعلقہ عنوان :