گلوکارہ رابی پیر زادہ نے شہداء اے پی ایس پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی نغمہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا

منگل 22 دسمبر 2015 12:36

گلوکارہ رابی پیر زادہ نے شہداء اے پی ایس پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ رابی پیر زادہ نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی نغمہ ریکارڈ کروانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔اس حوالے سے رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ میں بھی آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کوئی کام کروں اور وہ میں نے اپنی گلوکاری سے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرے لئے یہ بات انتہائی مسرت کی ہے کہ شہداء کے لئے خصوصی نغمہ تیار کرنے میں کمپوزر سجاد بیگ اور سٹوڈیو آرگنائزر سہیل عباس نے بغیر کسی معاوضے کے میرے ساتھ کام کیا اور مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ اس دور میں بھی اتنے مخلص اور پرخلوص لوگ موجود ہیں جن کو پیسوں سے نہیں اپنے ملک سے محبت ہے ۔ رابی پیر زادہ نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ میرا شہدا کے لئے ریکارڈ کیا جانے والا نغمہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے ۔

قوم کے شہدا نے اپنی لازوال قربانیوں سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے ہیں اورخاص طور پر پاک آرمی نے جس دلیری اور شجاعت سے دہشت گردوں کوختم کرنے کیلئے آپریشن کیا وہ قابل تحسین ہے اور آنے والی تاریخ میں پاک فوج اوران کے شہداء کانام سنہری حروف میں درج ہوگا ۔