ندیم بیگ نے اپنی پہلی آڈیو میوزیکل البم ”دیوانہ مکمل کرلی

منگل 22 دسمبر 2015 12:36

ندیم بیگ نے اپنی پہلی آڈیو میوزیکل البم ”دیوانہ مکمل کرلی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء ) ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنی پہلی آڈیو میوزیکل البم ”دیوانہ “کے نام سے مکمل کرلی ،ان کی نئی البم میں 8گانے شامل ہیں جبکہ ندیم بیگ اگلے ماہ سے اپنی البم کی ویڈیو شوٹنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیں گے ۔ جس میں نئے ماڈلز کے ساتھ پاکستان کے سینئر فنکار بھی شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

میوزک البم ”دیوانہ “کے گلوکار ندیم بیگ ہیں جبکہ موسیقی فدا حسین اور شاعری ناصرعلی ناصر کی ہے ۔

اپنی نئی میوزیکل البم کے حوالے سے ندیم بیگ کا کہناہے کہ میری نئی البم کا میوزک عوامی توقعات سے زیادہ بڑھ کر کامیاب ہوگا ،یہ میری پہلی کاوش ہے جس میں اپنی تما م بہترین صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے البم کو بہترین سے بہترین بنانے کی کوشش کی ہے ۔میوزیکل البم ”دیوانہ “کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد میوزک کی دنیا میں ایک ہلچل ضرور پیدا ہوگی ۔