میری خوش قسمتی ہے میں آصف رضا میر جیسے لیجنڈ کے ساتھ کام کروں گی ‘ اداکارہ میرا کی گفتگو

منگل 22 دسمبر 2015 12:41

میری خوش قسمتی ہے میں آصف رضا میر جیسے لیجنڈ کے ساتھ کام کروں گی ‘ اداکارہ ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء )فلمسٹار میرا آصف رضا میر کے پروڈکشن تلے دو پراجیکٹ میں کام کریں گی ۔اس حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں آصف رضا میر جیسے لیجنڈ کے ساتھ کام کروں گی ۔ کراچی میں ہونے والی ملاقات میں آصف رضا میر نے مجھے جس قدر عزت و احترا م اور محبت دی ہے میں وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ میں شروع سے آصف رضا میرکی اداکاری کی پرستار تھی اور وہ میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور اب میری خوش بختی ہے کہ میں آصف رضا میر کے پروڈکشن کے تحت دو پراجیکٹ میں کام کروں گی ۔ میرا نے کہا کہ آصف رضا میر کے ساتھ کا م کر کے مجھے اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گااور میں اپنی تمام فنی صلاحیتیوں کو برو ئے کار لاؤں گی تاکہ میری اداکاری کی پیاس بجھ سکے ۔

جبکہ آصف رضا میر کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا پاکستان کا سرمایہ ہے جنہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔ لالی و ڈ کیساتھ بالی وڈ میں بھی میرا کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا ہے اور مجھے اس بات کی مسرت ہے کہ فلمسٹار میرا میرے آنے والے دو پراجیکٹ میں کام کررہی ہیں وہ جتنی اچھی اداکارہ ہے اس سے بڑھ کر وہ ایک بہترین انسان بھی ہے ۔