الفیصل کلب نے حیدری کلب کو نمائشی فٹ بال میچ میں 2-1 سے ہرا دیا

منگل 22 دسمبر 2015 13:02

الفیصل کلب نے حیدری کلب کو نمائشی فٹ بال میچ میں 2-1 سے ہرا دیا

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22دسمبر۔2015ء) الفیصل کلب نے حیدری کلب کو ایک نمائشی فٹ بال میچ میں سخت مقابلے بعد 2-1 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں الفیصل کلب کو حیدر کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں حیدری کلب نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا، کھیل کے 10 ویں منٹ میں الفیصل کلب کے علی بہادر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس میں 15 منٹ علی بہادر نے دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-0 کردیا، دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں حیدری کلب کے شفقت نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، اس موقع پر الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر خان کے علاوہ شائقین کثیر تعداد موجود تھی یہ میچ اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کی تیاری کے سلسلہ میں کھیلا گیا، حید ری کلب کے سیکرٹری محمد شفقت رضا نے بتایا کہ حیدری کلب الفیصل کلب کے خلاف تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔