آئی سی سی نے ناگپور ٹیسٹ کی وکٹ پر بھارت کو وارننگ جاری کردی

منگل 22 دسمبر 2015 13:15

آئی سی سی نے ناگپور ٹیسٹ کی وکٹ پر بھارت کو وارننگ جاری کردی

ناگپور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) آئی سی سی نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین 25 سے 27 نومبر تک کھیلے جانے والے ناگپور ٹیسٹ کی خراب وکٹ پر بی سی سی آئی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آفیشل وارننگ جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ کے ریفری جیف کرو نے پچ کو کھیل کیلئے ناقابل استعمال قرار دیاتھا جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا کہا گیا ہے ۔