سابق چیلسی منیجر جوزے مورینیو مانچسٹریونائیٹڈ کی کوچنگ کیلیے تیار

منگل 22 دسمبر 2015 13:20

سابق چیلسی منیجر جوزے مورینیو مانچسٹریونائیٹڈ کی کوچنگ کیلیے تیار

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر- 2015ء) انگلش فٹ بال لیگ کی دفاعی چیمپین چیلسی کے سابق منیجر جوزے مورینیو مانچسٹر یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کلب کے منیجر لوئیس وین گال کی قیادت میں مانچسٹریونائیٹڈ چیمپئنز لیگ ، لیگ کپ اور پریمیئر لیگ میں پانچویں پوزیشن پر جانے کے بعد کلب مینجمنٹ نے مورینیو سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے اور سابق منیجر نے پانچ سالہ معاہدے کی حامی بھی بھرلی ہے ۔