گلوکارہ رابی پیرزادہ کا بطور ہیروئن فلم انڈسٹری میں نئی اننگز کھیلنے کا فیصلہ

منگل 22 دسمبر 2015 13:32

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا بطور ہیروئن فلم انڈسٹری میں نئی اننگز کھیلنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گلوکاری میں اپنا نام بنانے کے بعد بطور ہیروئن فلم انڈسٹری میں نئی اننگز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ نے ایک ایسی فلم سائن کی ہے جس کی ڈائریکشن کے لیے بھارتی ہدایتکارکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق فی الحال فلم اورڈائریکٹرکا نام منظرعام پر نہیں لایاجا رہا لیکن یہ بات طے ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی پاکستان میں شروع کردی جائے گی۔

اس سلسلہ میں جب رابی پیرزادہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ میں باقاعدہ طورپرفلم میں اداکاری کرنے جا رہی ہوں۔ ماضی میں بھی بہت سی فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی لیکن فلم انڈسٹری کا ماحول اوروہاں کام کرنے والے ان پڑھ لوگوں کی وجہ سے فیملی نے کبھی اس بات کی اجازت نہ دی مگراس وقت صورتحال ماضی کے مقابلے میں خاصی تبدیل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

پڑھے لکھے فنکار اور تکنیک کار فلمسازی کے شعبے سے وابستہ ہوچکے ہیں۔اچھے موضوعات پرفلمیں بنائی جا رہی ہیں بلکہ اب توہماری فلموں کا معیار ہر اعتبار سے پڑوسی ملک کی فلموں سے کم نہیں ہے۔ اسی لیے میں نے جب فلم میں کام کرنے کے لیے اپنی فیملی سے اجازت حاصل کی توانھوں نے اعتراض نہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ایک ایسی فلم سائن کی ہے جس میں کام کرنے والے فنکاروں کا تعلق تو پاکستان سے ہے لیکن اس کے ڈائریکٹراور تکنیکی عملہ بھارت سے پاکستان ا?ئے گا۔

اس فلم کے لیے میں نے خاصی محنت کی ہے اورمجھے امید ہے کہ جب اس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا تواس کے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ جہاں تک بات میری گائیکی کی ہے توایکٹنگ سے وابستگی کے باعث میوزک کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔ میرے پاس آج جو نام ومقام ہے وہ صرف اور صرف میوزک کی بدولت ہے۔ اس لیے میوزک کے بغیرخود کو ادھورامحسوس کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :