فلم سٹار وارز کی ریلیز پر چرچ میں دعائیہ تقریب

منگل 22 دسمبر 2015 13:32

فلم سٹار وارز کی ریلیز پر چرچ میں دعائیہ تقریب

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) جرمنی کے ایک چرچ میں ہالی ووڈ کی فلم ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ کی ریلیز کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تقریب میں تقریبا 500 کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی جن میں بیشتر نے فلم ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ کے کرداروں کے لباس زیب تن کر رکھے تھے جبکہ بچوں کی بڑی تعداد مختلف روشنیوں والی تلواروں کی شکل کے کھلونے اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

چرچ میں ایک ایک بڑی سکرین بھی نصب کی گئی تھی جس پر ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ کا ٹریلر دکھایا گیا۔خیال رہے کہ فلم ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ نے اپنی ریلیز سے لے کر اب تک کمائی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ اس فلم نے امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور آئرلینڈ میں 96 لاکھ 40 ہزار پاوٴنڈ کما کر پہلے دن کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فلم تاریخ کی سب سے کامیاب فلم بن سکتی ہے۔ اس فلم نے برطانیہ میں 20 لاکھ ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کے نتیجے میں کسی بھی فلم کی پیشگی بکنگ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :