فلم ”ہجرت “جنوری میں ریلیز کیلئے تیار

منگل 22 دسمبر 2015 13:37

فلم ”ہجرت “جنوری میں ریلیز کیلئے تیار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) جنوری میں ”ہو من جہاں“ کی ریلیز کے بعد فاروق مینگل کی ’ہجرت‘ بھی پردہ سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہے۔21 جنوری کو ریلیز کیلئے شیڈول فلم میں رابعہ بٹ، اسد زمان، رباب علی، ندیم بیگ اور ایوب کھوسو جلوہ گر ہوں گے جبکہ ثنا ایک آئٹم گانا کریں گی۔فلم کی کہانی افغان پناہ گزینوں کے اردگرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا ٹریلر دیکھنے سے لگتا ہے رابعہ بٹ پردہ سکرین پر دھوم مچائیں گی۔خیال رہے کہ ابتدا میں فلم کو 31 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا، لیکن ’ہو من جہاں‘ سے ٹکراوٴ سے بچنے کیلئے اس کا پریمئر آگے بڑھا دیا گیا۔پروڈیوسر اور ہدایت کار فاروق مینگل نے بتایاایک فلم کی کامیابی کیلئے اس کی ریلیز کا وقت بھی اہم ہوتا ہے۔’میرے خیال میں ساری پاکستانی فلموں کو ریلیز کیلئے پوراوقت ملنا چاہیے اور اس کیلئے ضروری ہے تمام فلم پروڈیوسرز ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فلموں کا ٹکراوٴ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :