گلوکارہ اڈیل کی اڈیل کی البم نے گلوکار اوشر کی البم کا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 22 دسمبر 2015 13:38

گلوکارہ اڈیل کی اڈیل کی البم نے گلوکار اوشر کی البم کا ریکارڈ توڑ دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء)برطانوی گلوکارہ اڈیل کی اڈیل کی البم نے 2004ء میں ریلیز ہونے والی گلوکار اوشر کی البم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم ٹوینٹی فائیو کا ریکارڈ بنانے کا سفر جاری ہے۔ بیس نومبر کو ریلیز کے بعد پہلے ہفتے ہی امریکا میں گیارہ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے والی البم کی اب تک انسٹھ لاکھ اسی ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ اڈیل کی البم نے دو ہزار چار میں ریلیز ہونے والی گلوکار اوشر کی البم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔